
آج ہم انٹر نیشنیل ورکنگ وومن ڈے منانے کیلئےاپنی محنتی ماؤں اور بہنوں کے ساتھ محبت، طاقت، دوستی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے اکٹھے ہو ئے۔ پلاسا فولکیتوراس بارسلونا سینٹر میں خواتین ایسوس ایشن آسے سوپ، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پانچ مختلف رنگ اور ڈیزائین کے مور بنا کر آپسی محبت اور اتحاد کاعزم کیا۔ اس موقع پر اسپینش، کتالان، بنگلادیش اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے خواتین ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی کیا۔ سیاسی پارٹی اونیدو سی کے صدر ڈاکٹر اینریک مارتی نیز ، کشمیری لیڈر جناب عاطف ظہیر بٹ ، جمی شیخ ، دلشاد، بنگالی لیڈر کمرال، محترمہ منی، ماریہ روسہ، ماری سول، دینا، بنگلہ دیشی بہنیں، انڈین بہنیں اور کالج اور یونیورسیٹی کے طلبا اور طالبات نے آسے سوپ کے ساتھ ملکر علامتی یکجہتی کے اظہار کیلئے مل جل کر رنگ برنگے خوبصورت مور بنائے۔